آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ کی تنزلی

دبئی (امت نیوز) انٹرنیسنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اور جنوبی افریقہ کے ہی ورنن فلینڈر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شہرہ آفاق لیگ سپنر یاسر شاہ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے بعد آسٹریلوی باؤلر نیتھن لیون شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں اور جوش ہیزلووڈ دو درجے ترقی پاکر نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ ویرات کوہلی 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 934 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ 900 پوائنٹس سے زائد حاصل کرنے والے کین ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسٹیون سمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی 934 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برجمان ہیں۔

Comments (0)
Add Comment