ٹنڈو آدم (نامہ نگار) بسنت اور شراب کو قانونی شکل دینے والے مدینہ کی ریاست نہیں بناسکتے، دینی مدارس کیساتھ معاندانہ رویہ حکومت کو لے ڈوبے گا،تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیاءپاکستان کے مرکزی راہنماؤں علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمدطاہرمکی،حافظ محمد طارق الحمادی ،قاری محفوظ الرحمان شمس، قاری محمد عارف ، قاضی شکیل الرزمان بابر،ودیگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں حکومت کی جانب سے شراب اور بسنت کو قانونی وسرکاری طور پر تحفظ دینے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے، بسنت ایک گستاخ رسول کو سزائے موت دیئے جانے کیخلاف اور گستاخ رسول کی ہمدردی میں سب سے پہلے منایاگیا اور ان ہی گستاخوں نے اسے بسنت کا نام دیا اور اب مدینہ کی ریاست قائم کرنیکا نعرہ لگانے والے اس توہین رسالت پر خوشی کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کربیٹھے ہیں جسے مسلمان کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے۔