راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت جب کہ 20 دہشت گردوں کی مختلف مدت کی سزاؤں میں توثیق کردی، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں جب کہ دہشت گردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 13سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16افراد شہید ہوئے تھے جب کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں محی الدین، فضل ہادی، محمد وہاب، برکت علی، باچا وزیر، محمد اسماعیل، گل زمین، گل محمد، بشیر احمد، آفرین خان محمد اسلام اور روح الامین شامل ہیں۔