دوبارہ ڈرون نظر آنے پر گیٹ وک لندن ایئرپورٹ پھر بند

لندن(امت نیوز)برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ لندن جمعہ کو پروازوں کیلئے کھولے جانے کے فوری بعد ڈرون دوبارہ نظر آنے پر پھر بند کر دیا گیا ۔ برطانیہ نے ڈرون مار گرانے کیلئے اسرائیلی ڈرون شکن نظام ایئر پورٹ پر نصب کر دیا ہے ۔ جمعرات کو بھی گیٹ وک ایئر پورٹ رن وے پر 2 ڈرون نظر آنے پر بند کر دیا گیا تھا ۔جمعہ کو مختصر وقت کیلئے ایئر پورٹ کھلنے کے بعد چند ہی طیاروں نے اڑان بھری اور کچھ طیاروں نے لینڈنگ کی ۔سسیکس پولیس کے مطابق ڈرون اڑانے والے ماحولیات دوست افراد لگتے ہیں ۔برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹس کی حدود میں ڈرون اڑانے کیخلاف قانون سازی کی جا رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment