شاہ فیصل میں موبائل چور 2ملزمان کی شہریوں نے درگت بنا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور پکڑے گئے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے سے چھینے گئے موبائل فونز مرمت کے لئے موبائل شاپ پر لائے تھے کہ شہری نے شناخت کر لیا اور ملزمان کو وہیں دبوچ لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں، تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Comments (0)
Add Comment