رینجرز اہلکاروں کے قاتلوں کی سزائے موت برقرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں2رکنی بنچ نے رینجرز اہلکاروں مصری خان اور لانس نائیک غلام عباس کے قتل میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزائے موت کے خلاف کامران اور فرحان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے بون میرو میں مبتلا عبید رضا کے علاج و معالجے کی رقم سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو ایک ہفتے میں شہری عبید رضا کے علاج کے لیے 44لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کو 45 یوم کے لیے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے رینجر ز کے ہاتھوں ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کے سبب 18جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments (0)
Add Comment