اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ یمن معاملے پرسعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اتحاد کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز السعود نے متحدہ فورسز سے متعلق سینیٹ کے وفد کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس وقت دہشت گردی سمیت کئی ایک مسائل کا سامنا ہے۔