نوازشریف احتساب عدالت جاکریفرنسزکافیصلہ سنیں گے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے خلاف دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت جاکر سنیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 24دسمبر بروز پیر کو سنائے گی اور فیصلہ سننے سابق وزیر اعظم نواز شریف خود عدالت جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے جب کہ لیگی کارکنان بھی اظہاریکجہتی کیلئے احتساب عدالت جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment