گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف لیمارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گیس کے شدید بحران کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے لیمارکیٹ چوک پر مظاہر کیا گیا،جس میں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی۔رہنمائوں اکرم حسین آگریا، فضل ربی خان اور عارف جلب نے خطاب میں چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ لیاری میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری گیس پریشر کی مسلسل کمی اور بدترین بندش کا نوٹس لیں۔عوام کے لئے ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے گھروں میں پکانا بھی مشکل بن چکا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment