اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکلاء نے مزید دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرادیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس میں مزید دستاویزات جمع کرادیں، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون بتادیں جس کے تحت یہ دستاویزاب پیش کی جاسکتی ہیں، جو دستاویزات پیش کی گئیں ان کا فنانشل اسٹیٹمنٹ میں ذکر ہی نہیں۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا کہ کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بے نامی دار کے نام پرجائیداد بنائی، نوازشریف کے وکیل کی فیصلے کی تاریخ بدلنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔