رالپنڈی /لاہور (خبرایجنسیاں) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،تحریک ناموس رسالتؐ کی اپیل پرتمام مکاتب فکرکی دینی جماعتوں نے بیرونی دباؤپرشاتمہ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی اور توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمدنہ کرانے کیخلاف ملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا۔ راولپنڈی میں بھی مری روڈپرتحریک لبیک نے احتجاجی ریلی نکالی۔اس موقع پر پولیس نے بعض کارکنوں کوحراست میں لے کر گاڑیوں میں ڈالااوربعدازاں رہاکردیاگیا۔جب کہ علما نے مساجد میں اجتماعات جمعہ پراحتجاج اور مذمتی قراردادیں منظورکرائیں۔مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہربعد نماز جمعہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت، تحریک ناموس رسالتؐ ودیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے تحفظ ناموس رسالتؐ جلوس وریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے۔