پی ایس ایل کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بلز کنسورشیم کے ساتھ 3 برس کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال کے کنٹریکٹ سے بورڈ کو گزشتہ کنٹریکٹ کے مقابلے میں 358 فیصد زیادہ پیسے حاصل ہوں گے۔ پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نشریاتی اور لائیو اسٹریمنگ کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ اس ضمن میں دیگر تفصیلات پر غور کرتے ہوئے معلومات میڈیا کو فراہم کر دی جائیں گی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ہدف سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے، نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال کیلئے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment