پاکستان میں بھی ویمن ٹی 20لیگ کرانے کی تجویز

لاہور (امت نیوز) قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل وقت کے ساتھ آئے گا، فی الحال نئے ٹیلنٹ کو گروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کھیل میں جتنی سرمایہ کاری کریں گے اتنے ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے،فی الحال پاکستان کی کارکردگی کا آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور دیگر دیگر بڑی ٹیموں سے موازنہ درست نہیں، ویمنز کرکٹ میں بدزبانی کے واقعات کم ہوتے ہیں، غلط فیصلے پر غصہ آنا فطری عمل ہے ،، موجودہ صورتحال میں ہار جیت سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس میں کتنی بہتری آرہی ہے، کسی بھی میگا ایونٹ میں 6 یا 7 نئی کرکٹرز کو مواقع دیں گے تو تھوڑے مسائل تو ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ خان نے کہا کہ کھیل میں جتنی سرمایہ کاری کریں گے اتنے ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے،فی الحال پاکستان کی کارکردگی کا آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور دیگر دیگر بڑی ٹیموں سے موازنہ درست نہیں۔جویریہ خان نے کہا کہ پاکستان میں گراس روٹ سطح پر اسکول، کالج اور ڈومیسٹک اسٹرکچر مضبوط بنانے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment