پولش ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

وارسا (امت نیوز) پولینڈ کی ہاکی ٹیم نے اپریل کے آخری ہفتے میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ پولینڈ کی ہاکی ٹیم سے طے پانے والے مجوزہ پروگرام کے تحت میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ عالمی درجہ بندی میں پولینڈ کا نمبر 21واں ہے اور وہ 15 برس بعد پاکستان آکر کھیلنی والی پہلی سینئر ٹیم ہوگی۔ پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق پولینڈ کے آنے سے دوسری ٹیموں کو ملک میں بلانے میں مدد ملے گی۔ایف آئی ایچ کے ایونٹ ہاکی سیریز اوپن کے لئے ان دنوں ازبکستان، قازقستان ، نیپال اور افغانستان جیسی نئی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔ اس سے پی ایچ ایف نے ورلڈ الیون کو مدعو کیا تھا۔ ہاکی فیڈریشن حکام کے مطابق پاکستان کے حالات اب کھیلوں کے لیے بہت سازگار ہیں۔ہاکی سیریز اوپن سے ایشین ہاکی فیڈریشن ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہاکی فیملی کے اعتماد میں اضافہ ہوا ¾ پہلے مرحلے میں چھوٹی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے لئے قائل کررہے ہیں
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment