لاہور (آن لائن) ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام نے پاکستان میں مزید انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔ ، ہاکی سیریز اوپن کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان اب کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، 14 برس بعد انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہونے پر بہت خوش ہوں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس ایونٹ کو کامیاب کرنے کے لیے جو کوششیں کیں وہ بھی لائق تحسین ہیں۔ مشکلات اور مسائل کے باوجود پی ایچ ایف نے اس ایونٹ کی میزبانی کی درخواست کی جس کو ایشین ہاکی اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے خوش آئند قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اکرام کا کہنا تھا کہ دنیائے ہاکی میں پاکستان کا ایک اہم مقام ہے اور ہاکی سیریز اوپن سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان اب بڑے ایونٹ کو بھی کرانے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی حالات کے حوالے سے جو ایک غیر یقینی کی فضا بن چکی ہے۔
٭٭٭٭٭