نائب صدر سی پی این ای خیبرپختون کا میاں جہانگیر کے اعزاز میں ظہرانہ

پشاور(پ ر)پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قومی اخبارات کے ساتھ ساتھ علاقائی اخبارات کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہے۔علاقائی اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم کے شفاف طریقہ کار پر اگلے ہفتے سے عمل کیا جائے گا۔وہ سی پی این ای خیبر پختونخوا کے نائب صدر اور روزنامہ ”جہاد“ اور روزنامہ ”اتحاد“ کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق کے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔طاہر فاروق نے مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی پیش کیے۔تقریب میں حافظ ثناء اللہ، سردار نعیم ، ممتاز احمد ، فضل حق، محمد قاسم ، اشرف ڈار و دیگر نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment