عمران کی قیادت میں سول آمریت ملک پرمسلط ہے-سعد رفیق

لاہور(امت نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہےکہ عمران کی قیادت میں سول آمریت کی حکومت ملک پرمسلط ہے۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کے نیچے اداروں نے جو رویہ اختیار کیا ہےاس کا ملک کو نقصان ہوگا، الزام لگانے اور چور کہنے کے بجائے ملکی ترقی کے لیے مل بیٹھنا چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment