بہادر آباد میں فیکٹری مالک سے بھتہ لینے والے 2 جعلی افسران گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہادر آباد پولیس نے 2 بہروپیوں کو گرفتار کرلیا، جو خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے فیکٹری مالکان سے بھتہ وصو ل کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہو ئے 2 ملزمان دانش اور محمود اختر کو گرفتار کر کے 50ہزار روپے نقد برآمد کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان انتہائی شاطر ہیں اور انہوں نے معروف سیمنٹ بنانے والی فیکٹری کے مالک محمد علی سے حساس ادارے کا افسر بن کر رابطہ کیا تھا، اور جان چھوڑنے کیلئے 50 ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا، جس پر مدعی نے ملزمان کی آفر کو قبول کرتے ہوئے پولیس سے رابطہ کیا اور ملزمان کو رقم وصول کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرا دیا۔

Comments (0)
Add Comment