وفاقی سطح پر ہائی پاورنیشنل یوتھ کونسل بنانے کافیصلہ

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وزیراعظم عمران خان نےنوجوانوں کومتحرک کرنےاورروزگارفراہمی کو یقینی بنانے کےلیے وفاقی سطح پر ہائی پاور نیشنل یوتھ کونسل بنانےکافیصلہ کیاہے۔نیشنل یوتھ کونسل کےپیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔جس سےصوبوںمیںنوجوانوںکےلیےہونےوالےکام کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔انسدادمنشیات مہم کےلیےسپورٹس کا کلچرمتعارف کروایاجائےگا۔جب کہ نوجوانوں کےیوتھ پورٹل پہلےہی بنانےکافیصلہ کیاگیا ہے۔وزیراعظم کےمعاون برائے یوتھ افئیرزعثمان ڈارکاکہناہےکہ گذشتہ 5سالوں میں پاکستان کےنوجوانوں کوسب سےزیادہ نظراندازکیاگیا۔نیشنل یوتھ پورٹل پرنوکریوں کے لیے درخواستیں دی جا سکیں گی۔اس ضمن میں یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جائےگی جس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کےحکام بھی شامل ہوں گے۔نیشنل جاب پورٹل نوجوان کی ملازمتوں کے لیے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرےگا۔کونسل کےقیام کے لیےسیکرٹری وزارت بین الصوبائی جمیل احمدکی سربراہی میں کام زوروشور سے جاری ہےاوراب تک ہونے والی تمام پیشرفت سےعثمان ڈارکومسلسل آگاہ کیاجارہاہےجبکہ کونسل کےمقاصداوراسکے فعال کرنےکرنےکےمتعلق متعد داہم اجلاس منعقد کئے جا چکےہیں ۔رواں ماہ کےآخریا پھراگلے ماہ جنوری میں کونسل کا با ضابطہ قیام عمل میں آجائیگا ۔

Comments (0)
Add Comment