کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ٹاؤن ، ضلعی کمیٹیوں سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور مرکزی کمیٹی کو تحلیل کردیا۔چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آفاق احمد کی جانب سے گزشتہ ماہ قبل از وقت پارٹی انتخابات کرانے کے اعلان کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے بعد اب ذمہ داران آئندہ پارٹی انتخابات تک غیر موثر تسلیم کئے جائیں۔آفاق احمد نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہاجر قومی موومنٹ کی تنظیم نو انتہائی ضروری ہوگئی تھی۔ارشد اقبال کو چیئرمین الیکشن کمیٹی مقرر کیا گیا ہے تاکہ پارٹی آئین اور الیکشن کمیشن کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات کا عمل مکمل ہونے تک تنظیمی امور 5 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی سرانجام دے گی۔