اپنا-ایس آئی یو ٹی کے اشتراک سے پہلی گلوبل ہیلتھ کیئر سَمِٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپنا اور ایس آئی یو ٹی کے باہمی اشتراک سے پہلی گلوبل ہیلتھ کئیر سَمِٹ منعقد کی گئی، جس میں ایس آئی یو ٹی کے پروفیسر انور نقوی نے کہا کہ بعد از مرگ اعضاء عطیہ پروگرام پر عمل سے انسانی جانیں بچانا آسان ہوگئیں۔پروفیسر مرزا نقی ظفر، ڈاکٹر ناصر حسن لک، ڈاکٹر فرینہ حنیف اور ڈاکٹر سعدیہ نشاط نے بھی خطاب کیا۔آخری روز پر شرکاء نے سوال و جواب کی نشست میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment