کراچی(بزنس رپورٹر) بینک الحبیب نے اپنی پروڈکٹ الحبیب ماہانہ اکاؤنٹ کے ذریعے سب سے زیادہ منافع پیش کر رہا ہے، جس میں ایک سے 5 سال مدت کی 5 مختلف اسکیمیں دستیاب ہیں۔ اکاؤنٹ میں 5 سال تک کے ڈپازٹ پر ماہانہ بنیاد پر 10.10 فیصد تک سالانہ منافع ہے، کم از کم ڈپازٹ25 ہزار روپے ہے اور ڈپازٹ شدہ رقم پر 90 فیصد تک قرضے کی سہولت بھی موجود ہے۔