12 معروف بینکوں کے ذریعے’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘کو فروغ دینے کیلئے سنرجی ڈینٹسو کا انتخاب

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کی رہنمائی میں ملک کے 12 معروف بینکوں کے اشتراک سے ملک میں عوامی سطح پر مالیاتی شمولیت بڑھانے کیلئے کنسورشیم تخلیق کیا گیا ہے۔ نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کے تحت ” آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم ” کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اہم سہولت سے متعلق آگاہی کیلئے ایڈورٹائزنگ ایجنسی سنرجی ڈینٹسو کو منتخب کیا گیا ہے۔ سہولت سے پوری قوم کو بھرپور فوائد حاصل ہوں گے، منصوبے میں ایم سی بی، حبیب بینک، یو بی ایل، عسکری بینک ، بینک الفلاح ، دبئی اسلامک بینک، میزان بینک اور جے ایس بینک کے علاوہ مائیکرو فنانس ادارے مثلاً ٹیلی نار بینک، موبی لنک بینک اور یو بینک بھی شامل ہیں۔ ایم ڈی سنرجی گروپ احمد کپاڈیا نے کہا کہ سماجی ترقی کے اہم پروگرام کیلئے انتخاب ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔

Comments (0)
Add Comment