حب میں رشوت نہ دینے والے ڈرائیور پر پولیس تشدد

حب(نمائندہ امت)حب میں رشوت نہ دینے پر ٹریفک پولیس کے 2 اہلکاروں نے ٹرالر کے ڈرائیور کو مین آر سی ڈی شاہراہ پر ناہید کمبوہ اسپتال کے سامنے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈرائیور کافی دیر تک گاڑی کے اندر ہاتھ باندھ کر روتے رہے ،جس کے سبب شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹریفک جام کی اطلاع پاکر ایس ایچ او حب سٹی پہنچ گئے اور ٹرالر ڈرائیور کو دھمکیاں دیتے ہوئے چلے جانے کی ہدایت کی۔عینی شاہدین کے مطابق تھانیدار کے دھمکانے پر ڈرائیور چلا گیا۔ٹریفک اہلکار 10 سے 15 منٹ تک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ایس ایچ او نے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ٹرالر ڈرائیور کو ہی دھمکیاں دیں۔واقعے سے متعلق موقف جاننے کے لیے ایس ایچ او حب عطاء اللہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

Comments (0)
Add Comment