ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلے پرپیشرفت ہونا خوش آئند ہے۔میڈیا سے گفتگومیں شاہ محمود نے کہا کہ میں نے اسی سلسلے میں افغان صدر غنی و دیگراعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔امریکی انخلا کا مطالبہ طالبان نے مذاکرات میں کیا۔ابوظہبی میں فریقین کی بات چیت میں بات آگے بڑھی۔ہماری خواہش بھی یہی ہے کہ بات مزید آگے بڑھے اورعلاقے میں امن واستحکام ہو۔پاکستان یہی چاہتا تھا کہ بات چیت کا عمل غیر مشروط ہو اور معاملات کو نتیجے کی طرف لے جایا جائے۔ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کو واشنگٹن کے حوالے کرنے کی خبر بے بنیاد ہے۔