13743 والدین بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری

پشاور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے والدین کو راضی کرنے میں ناکام ہوگیا۔ ’’امت ‘‘کو ملنے والی دستا ویز کے مطابق صوبہ بھر میں پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد 13 ہزار 7 سو 43 تک پہنچ گئی۔ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو سے انکاری والدین کی تعداد میں کمی نہیں لائی جاسکی۔محکمہ صحت کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ انکاری والدین کی تعداد 13ہزار743تک پہنچ گئی اسی طرح سب سے زیادہ کیسز پشاور میں سامنے آئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے انکاری والدین کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دستاویز کے مطابق صوبہ بھر میں پولیو قطروں سے انکاری والدین کی تعداد 13ہزار 7 سو 43 ہیں۔ ملنے والے دستاویز کے مطابق پولیو ٹیم ورکرز صوبے کے 17اضلاع میں والدین کو بچوں کو قطریں پلاوانے پرراضی نہ کیا جاسکا۔ دستاویزات میں ظاہر کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 10ہزار3 سو 19 والدین بچوں کو پولیو قطریں پلانے سے انکاری ہیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پولیو سے انکاری والدین کی تعداد میں اضافے پر تشویش۔ چارسدہ میں 7 سو 91، لکی مروت میں 7 سو 49 ور بنوں میں 5 سو 64والدین پولیو سے انکاری ہیں۔ تاہم صرف ضلع تور غر،شانگلہ،ملاکنڈ،کوہستان،دیر،بونیر اور بٹگرام میں کوئی پولیو انکاری نہیں۔

Comments (0)
Add Comment