لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈن گارڈن سوسائٹی کے متاثرین نے زمان پارک میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا ہے۔ ایڈن گارڈن کے سیکڑوں متاثرین نے زمان پارک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث زمان پارک کی ملحقہ سٹرکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔احتجاج کی وجہ سے کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور مظاہرین کووزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک کے اندر جانے سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔