کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق رہنما اور وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں اور بلاول ہاؤس میں اپنے بھانجے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔پی پی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمتعملی پر مشاورت کی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو سیاسی میدان میں اتارا جائے۔ملاقات کے موقع پر پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، خیبرپختون کے صدر ہمایوں خان، بلوچستان کے صدر علی مدد اور پی پی چیئرمین کے سیاسی سیکریٹری جمیل سومرو سمیت دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔