لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے 24 دسمبر کو آنے والے عدالتی فیصلے کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قرآن خوانی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید کے دفتر میں باقاعدہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی حمایت میں عدالتی فیصلے کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔