اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بجلی پر صارفین کو سبسڈی میں 17 ارب روپے کمی کر دی گئی ٹیکسز کی رقم الگ ہوگی قیمتوں میں اضافہ 3روپے تک ہوا ہے 3 نئے سلیب بنا دیئے گئے تفصیلات کےمطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کےلیےبجلی 3 روپے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی ہے،صارفین سے سالانہ 130 ارب روپے اضافی اکھٹے کیے جائیں گے۔ ٹیکسزکی رقم الگ ہو گی،نیپرانےبجلی ایک روپے27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے کر تمام ڈسکوزکمپنیوں کے لیے یکساں نرخ ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے جس سے عوام کو 226ارب روپے اضافی دینا ہونگے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمت 8 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر9 روپے 95 پیسے فی یونٹ مقررکردی گئی ہے۔ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کیلئے وصول کیا جائے گا۔نیپراکےفیصلےکےبعدوزارت توانائی نےبجلی کی قیمتوں کےنئےسلیب بنادیئے۔بجلی کی قیمتوں میں بظاہر 1 روپے27پیسےفی یونٹ اضافہ ہوادراصل یہ اضافہ 1روپے سے3 روپے فی یونٹ تک ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر سالانہ 130 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جاے گا۔ بجلی کے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کی رقم میں 17 ارب روپے کی کمی کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی کی رقم 193 ارب روپے سے کم کرکے 176 ارب روپے کم کر دی گئی۔ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز کی شرح برقرار رہے گی۔پاور ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین قیمتوں میں اضافے سے محفوظ رہیں گے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں پر کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔300 سے 700 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے 10 فیصد بجلی مہنگی کی گئی۔ 300 سے 700 یونٹ تک صارفین کو فی یونٹ 1 روپے 60 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ 300سے 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ 16 روپے سے بڑھ کر 17 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ 700 یونٹس سے زیادہ استعمال کرنے والوں کیلئے 15 فیصد کا اضافہ ہوا۔7سو یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر صارفین کو 2روپے70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔ 700 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر بجلی کی قیمت 18 روپے سے بڑھ کر 20روپے 70 پیسے فی یونٹ ہوگئی۔کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 20 فی صد اضافہ ہوا۔کمر شل صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 17 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 20 روپے 41 پیسے ہو گئی۔ بلک سپلائی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 25 فی صد اضافہ کیا گیا۔صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 78 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 11روپے16 پیسے سے بڑھا کر 11 روپے 94 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں پر دی جانے والی 3 روپے فی یونٹ سبسڈی جاری رہے گی۔ زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 10 روپے 35 پیسے سے کم کرکے 5روپے 35 پیسے فی یونٹ کر دیئے گئے۔