واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) راستہ بھٹکنے کے باعث 20 دن سے کھلے سمندر میں پھنسے 2 ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔میڈیا کے مطابق بحری جہاز رائل کیریبئن 17دسمبر کو سمندری طوفان میں پھنس جانے کے باعث راستہ بھٹک گیا اور اس دوران جہاز کے عملےکو گرینڈ کائمن اور جمیکا کے درمیان ایک کشتی نظر آئی۔ عملےنے قریب پہنچ کر کشتی سے دونوں ماہی گیروں کو بحفاظت نکالا بھوک اور پیاس کے باعث ماہی گیروں کی حالت تشویشناک تھی ۔انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔