کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن کے پکوڑا چوک کے گھر میں65 سالہ کوثر زوجہ سلیم پراسرار طو پر جھلس کر زخمی ہوگئی، جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کے بیٹے اور شوہر نے بیان دیا ہے کہ جس وقت آگ لگی خاتون گھر پر اکیلی تھی اور آگ امورخانہ داری کے دوران لگی، متوفیہ چار بیٹیوں کی ماں تھی، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔