سیوھن میں دیوروں نے کاری الزام پر بھابی مار دی

سیوھن شریف (نمائندہ امت) سیوھن بائی پاس قریب محلہ نل ماچھی میں ملزم ریاض سولنگی اور دودو سولنگی نے اپنی 35 سالہ بھابی اور چار بچوں کی ماں زوجہ غلام محمد کو اپنے ہی گھر میں کاروکاری کا الزام لگا کر کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ محلے کے لوگوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی او ر مقتولہ کی لاش ایدھی رضاکاروں کی مدد سے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچائی ، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کی گئی ۔ ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیوھن پولیس کواحکامات جاری کئے، جس پر پولیس نے ایک ملزم دو دو سولنگی کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا۔ جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ رات گئے تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

Comments (0)
Add Comment