کیمرا مین تشدد کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کیلئے سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (آن لائن)ٹی وی کیمرا مین تشدد کیس کی سماعت آج پیر کوہوگی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی کیمرا مین سید واجد پر تشدد کیس میں وکلاء ہڑتال کے باعث بحث نہ ہوسکنے پر عدالت نے مزید کارروائی آج پیر تک ملتوی کر دی تھی ۔ مرکزی ملزم سکیورٹی انچارج شکور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پربھی سماعت ہو گی ۔

Comments (0)
Add Comment