لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں۔ نئے نظام کے لیے اپوزیشن سے تعاون کا فیصلہ کیا۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی جائیدادیں ضبط ہونی چاہئیں. انہوں نے پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام اورقانون سازی کیلئے وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کیساتھ تعاون کریں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کیساتھ مل کر38کمیٹیاں قائم کرلی ہیں،سپیکرنے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی ہے جنہوں نے قانون سازی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔