کراچی (پ ر) ہزارہ قومی اتحاد کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ، فدا تنولی، ڈاکٹر افضل اعوان، آصف ذوالفقار عباسی، خالد اعوان، مشتاق جدون، شیراز تنولی اور سلیم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت اور ڈالر کے بڑھنے پر توجہ دے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے سے روز مرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے جس کا اثر براہ راست غریب عوام پر پڑتا ہے۔