مظہر ہانی کے بڑے بھائی سپرد خاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف شاعر مظہر ہانی کے بڑے بھائی مزمل جعفری کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد رفاع عام سو سائٹی میں ادا کی گئی، جبکہ تدفین جامعہ ملیہ قبرستان ملیر میں ہوئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں شعرا، ادیبوں، دانشوروں اور عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ممتاز سماجی شخصیت محمود احمد خان،اویس آفاقی، زاہد رحیم اور دیگر نے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment