رینجرز پولیس چھاپوں میں 20ملزم گرفتار – اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 20ملزمان کوگرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، منشیات اورمسروقہ سامان برآمدکرلیا۔رینجرز نے گڈاپ،کورنگی اور زمان ٹاؤن میں 4 ملزمان بلال لودھی، اسرار لودھی، محی الدین، شعیب کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ گلشن اقبال پولیس نے2ملزمان ثاقب اور اکبر کو گرفتارکرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور 60ہزار نقد برآمد کرلیے، حیدری پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرعمران کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 5موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، ڈاکس پولیس نے سلطان آباد سے 3ملزمان اسماعیل ،امان اللہ ،حق نواز کو سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عبداللہ کو،کلاکوٹ پولیس نے2 ملزمان شہریار اور شعیب کو قائد آباد پولیس نے2 ملزمان خورشید اور نور محمد کو ،بلوچ کالونی پولیس نے ملزم سنی فیاض کو بہادر آباد پولیس نے ایک ریسٹورنٹ پر کارروائی کے دوران3 افراد وشال کو حراست میں لے کر قبضے سے مضر صحت شیشہ (حقہ) مختلف قسم کے فیلورز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان وقار اور عبید کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گٹکا برآمد کرلیا۔

Comments (0)
Add Comment