عقیدہ ختم نبوتؐ کو چھیڑا گیا تو سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے- جمعیت اہلحدیث

کراچی (پ ر) عقیدہ ختم نبوت کے قوانین کو کسی سیاسی یا مغربی ایجنڈے کے تحت چھیڑا گیا اور اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالباسط شیخوپوری نے جامع مسجد ابوبکر صدیقؓ بوستان رفیع ملیر میں منعقدہ تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا اسحاق اوکاڑوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہوگا کیونکہ دشمنان اسلام ملک میں نئی اسلامی پالیسیاں متعارف کروانے کیلئے سرگرم ہیں جن کا اسلام سے دور کا واسطہ نہیں۔کانفرنس سے مولانا وقاص فاروقی اور مولانا سلمان اعظم نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment