اسلام آباد( نمائندہ امت) موبائل ٹاور پر چڑھنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم فیاض حسین کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔یاد رہے کہ ملزم وزیر اعظم پاکستان بننے کی خواہش لے کر پاکستانی پرچم ہاتھ میں تھامے ہوئے گزشتہ روز موبائل ٹاور پر چڑھ گیا تھا ،اس کا مطالبہ تھا کہ اسکی بات عمران خان سے کروائی جائے جس پر اسلام آباد پولیس نے ڈرامائی انداز میں ایک فنکار سے عمران خان کی آواز میں ملزم سے بات کراتے ہوئے اسکو قابو کر لیا تھا۔