اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری آج پیر کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے ، فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ و دیگروکلاء پر مشتمل ٹیم پیش ہو کر جے آئی ٹی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد آئندہ کا قانونی لائحہ عمل بنائے گی ، جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے (آج )بروز سوموار منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک ، لطیف کھوسہ و دیگر وکلاء پر مشتمل ٹیم سپریم کورٹ میں پیش ہو گی ، عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ فریقین کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے