عمران اپنےساتھ چوربٹھاکردوسروں پر الزام لگا سکتے ہیں-مریم اورنگزیب

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نعیم الحق کےبیان پرشدیدردعمل دیتےہوئے کہاہےکہ عمران صاحب ہی اپنےساتھ اور گھرمیں چوربٹھاکردوسروں پرچوری کاالزام لگا سکتے ہیں۔نعیم الحق کی وجہ شہرت اورعمران خان کےساتھ دوستی پوراپاکستان جانتا ہے،صرف عمران صاحب ہی اپنےساتھ اور گھرمیں چوربٹھاکر دوسروں پر چوری کاالزام لگاسکتےہیں۔انہوں نےکہاکہ عمران خان پی ٹی آئی کی اربوں روپےکی منی لانڈرنگ، زکوة کےپیسوں میں خورد برد اور علیمہ خان کے اربوں روپے کی بیرون ملک خفیہ جائیدادوں کا جواب دیں۔

Comments (0)
Add Comment