کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو جھٹکا چیئرمین کی صرف ایک نشست پر کامیابی ملی۔ الیکشن کمیشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں 22بلدیاتی نشستوں پر ہونے والی ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم نے 11نشستیں حاصل کیں ،جن میں ایک چیئرمین 2 وائس چیئرمین اور 8کونسلرز نشستیں ہیں، پیپلزپارٹی نے مجموعی طور پر 8نشستیں حاصل کیں ،جن میں 2 چیئرمین، ایک ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور 5 کونسلرز شامل ہیں ، آزاد امیدواروں نے 2 نشستیں حاصل کیں ،جن ایک کونسلر اور ایک ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں، تحریک انصاف نے ایک چیئرمین اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایک کونسلر نشست پر کامیابی حاصل کی، ضلع کورنگی میں یوسی 8 ناتھا خان کے وارڈ نمبر 4کی جنرل ممبر کی نشست پر ایم کیوایم نے کامیابی حاصل کرلی، اس نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے محمد عامر 533ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی کے ثمر زیدی رہے ،جنہوں نے 239ووٹ حاصل کیے۔ ضلع شرقی میں یوسی 13 کے چیئرمین نشست پر ایم کیوایم کے سید ارشاد علی 1861 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے امیدوار عرفان علی نے 715ووٹ حاصل کیے، ضلع شرقی میں یوسی 18میں چیئرمین نشست پر تحریک انصاف کے نیاز احمد 944ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔آزاد امیدوار حاجی حنیف 579ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ضلع ملیر میں یوسی 11وائس چیئرمین کی نشست پر ایم کیوایم کے مستقیم نے 1835ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی کے سراج عباس نے 1260ووٹ حاصل کیے۔ ضلع ملیر یوسی 8وارڈ نمبر ایک معین آباد کی جنرل ممبر کی نشست پر آزاد امیدوار مسلم خان 544ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار حاجی امیر احمد نے 456ووٹ حاصل کیے۔ ضلع ملیر یوسی 12جام مراد علی کی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر آزاد امیدوار اسد رسول نے 2ہزار 13ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلزپارٹی کے عرفان احمد نے ایک ہزار 836ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، ضلع ملیر میں یوسی 3 کاٹھور میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کی نشست پر پیپلزپارٹی کے داد کریم نے 2ہزار 737 ووٹ لیکر انتخابی معرکہ جیت لیا جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے عطاءاللہ رہے جنہوں نے 720 ووٹ حاصل کیے، ضلع ملیر میں یوسی 4مجید کالونی کی جنرل ممبر نشست پر پیپلزپارٹی کے عبداللہ اخوندخیل نے 944ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد معراج نے 382 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ضلع وسطی میں یوسی 22 حیدری میں وائس چیئرمین کی نشست پر ایم کیوایم کے مستقیم فاروقی نے ایک ہزار 507ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے شیراز احمد نے 696ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، یوسی 40کمرشل ایریا وارڈ نمبر ایک میں جنرل ممبر کی نشست پر ایم کیوایم کے سید ناظم الدین نے 692 ووٹ لیکر انتخابی فتح حاصل کرلی، دوسری پوزیشن پر تحریک انصاف کے بابر عباسی نے 230ووٹ حاصل کیے، یوسی 41لیاقت آباد وارڈ نمبر 2 کی جنرل ممبر نشست پر ایم کیوایم کے محمد ظفر نے 595 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور تحریک انصاف کے محمد نواز نے 85ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، ضلع وسطی میں گلشن سعید یوسی 2کے وارڈ نمبر 4 کی جنرل ممبر کی نشست پر ایم کیوایم کے منصور احمد نے 763ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ذیشان 90ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع غربی میں یوسی 41میں چیئرمین نشست پر پیپلزپارٹی کے سید علی اصغر شاہ نے ایک ہزار 941 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ، دوسری پوزیشن آزاد امیدوار محمد یوسف نے ایک ہزار 402ووٹ لیے، یوسی 45 چیئرمین نشست پر ہونے والے انتخابات پیپلزپارٹی کے عبدالمالک نے ایک ہزار 757 ووٹ حاصل کرکے جیت لی جبکہ دوسری پوزیشن تحریک انصاف کے عبداللہ خان نے ایک ہزار 47ووٹ لیکر حاصل کی، یوسی 26وارڈ نمبر 3کی جنرل ممبر کی نشست پر پیپلزپارٹی کے عقیل الرحمان نے 786 ووٹ لیے۔دوسری پوزیشن پر تحریک انصاف کے محمد محسن نے 643ووٹ حاصل کیے، یوسی 14وارڈ نمبر 4 کی جنرل نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کے عمر علی نے 747ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ، دوسری پوزیشن پر پیپلزپارٹی نے کے نور محمد نے 428ووٹ لیے۔ ضلع جنوبی میں چھ جنرل نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں تین نشستوں پر ایم کیوایم نے اور تین نشستوں پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ علاوہ ازیں حیدرآباد میں یوسی چیئرمین اور کونسلر کی 3 نشستوں پر بلدیاتی ضمنی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق یوسی 53 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید سجاد علی شاہ، یونین کونسل 21 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار پرویز وسیم اور یونین کونسل 87 میں کونسلر کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار شعیب الحسن کامیاب ہوگئے، سکھر، گھوٹکی، مٹھی، شہداد پور اور ٹھٹھہ میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی جبکہ پتھورو اور خیر پور میں جی ڈی اے کے امیدوار جیت گئے۔ میر پور خاص میں متحدہ پاکستان اور جیکب آباد میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی۔