سنچورین ٹیسٹ کیلئے بائونسی وکٹ تیار

سینچورین(امت نیوز) سپراسپورٹس پارک اسٹیڈیم کی وکٹ پاکستانی بلے بازوں کے امتحان کیلئے تیار ہے۔ سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پچ پر گھاس موجود ہے امکان ہے کہ پچ فاسٹ بولروں کو مدد دے گی اس لئے اصل امتحان پاکستانی بیٹنگ کا ہوگا۔پاکستانی بیٹنگ میں امام الحق، فخر زمان، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہوں گے جب کہ ان فارم شان مسعود کی جگہ امام الحق کے ساتھ فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں چھ بیٹسمینوں، تین فاسٹ بولروں محمد عامر، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی اور ایک اسپیشلسٹ اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔محمد عباس کے حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا دعوی درست ثابت نہ ہوسکا اور وہ بدستور کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔دو روز قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا کو بتایا تھا کہ محمد عباس کو ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ پریکٹس میچ میں 50 فیصد جب کہ ٹیسٹ میچ میں 100 فیصد فٹ ہوجائیں گے اس لئے آرام دیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment