اہم میچ میں متنازع فیصلہ دینے والے بنگالی امپائر شرمندہ

ڈھاکہ(امت نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران غلط نو بال دینے والے بنگلادیشی امپائر تنویر احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے درمیان 22 دسمبر کو کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے فائنل میچ کے دوران امپائر تنویر احمد کا فیصلہ تنازع کا باعث بنا۔191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری تھی اور چوتھے اوور کی آخری گیند پر امپائر نے نو بال دی جس پر مہمان ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر کے پاس گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور اس طرح میچ 8 منٹ تک روکنا پڑا۔

Comments (0)
Add Comment