برسلز(امت نیوز) بیلجئم میں دن کے وقت ایک ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاعات کےمطابق برسلز کی مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ پر پیر کی صبح ایک شخص گولیاں برسا کر فرار ہو گیا۔ حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کلاشنکوف سے کی گئی اور گولیاں ریسٹورنٹ کی کھڑکی پر لگیں۔ واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے سےانکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال حملے کا مقصد واضح نہیں ہوا ہے۔