کراچی (اسٹاف رپورٹر)ا گلشن معمار سے بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گرو ہ کےسرغنہ سمیت 5کارندوں کو گرفتار کرکے 7 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی منیر احمد شیخ نے بتایا کہ ملزم غلام علی گروہ کا سرغنہ ہےاور پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ دیگر ملزمان میں وقار ، غلام مصطفی ، سمیع اور جان محمد عرف سالار شامل ہیں ۔غلام علی رہا ہو کر نیا گروپ بناتا تھا اور اس مرتبہ اپنے گروپ میں دو بھائیوں سمیع اور وقار کو شامل کیا جو موٹر سائیکلیں چوری کرکے چیسز اورانجن نمبر تبدیل کر کے جعلی کاغذات پر جان محمد عرف سالار کے ذریعے اندورن سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے ۔