بھارت میں باحجاب مسلم طالبہ کو امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا

نئی دہلی (امت نیوز) بھارت میں با حجاب مسلمان طالبہ کو امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اسلامیہ یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ امیہ خان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ ہفتے نیشنل الیجی بلٹی ٹیسٹ(این ای ٹی) میں شرکت کیلئے روہنی گئی تھی لیکن مجھے کہا گیا کہ آپ حجاب اتار کر امتحان میں بیٹھیں۔ امیہ نے شناخت دکھائی اور سینئر حکام سے درخواست بھی کی لیکن انہیں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ امیہ نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو اس حوالے سے ای میل بھیجی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں جواب موصول نہیں ہوتا تو وہ قانونی مشاورت کریں گی۔امیہ کے بھائی زوہید خان کا کہنا ہے کہ یہ صرف امیہ کا مسئلہ نہیں، بلکہ دیگر لڑکیوں کیساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے، مسلمان اعلیٰ تعلیم میں پہلے ہی پیچھے ہیں لیکن جب ہمیں کوئی موقع ملتا ہے تو ایسے سلوک کیا جاتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment