پی سی بی ہیڈکوارٹرر میں مزید پروفیشنل نظام لاؤں گا-وسیم خان

کراچی (امت نیوز)پی سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم گلزار خان نے کہا ہے کہ پی سی بی ہیڈکوارٹرر میں مزید پروفیشنل نظام لاؤں گا ٗمیرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے ٗجلد بازی کے بجائے سوچ وبچار کے ساتھ سسٹم کو بہتر کروں گا۔ ایک انٹرویومیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم گلزار خان نے کہا کہ عام طور پر انگلینڈ اور آسٹریلیا میں تین سالہ یا پانچ سالہ حکمت عملی بنائی جاتی ہے، میں بھی طویل معیاد حکمت عملی بناؤں گا کیوں کہ مختصر المعیاد حکمت عملی سے کوئی فائدہ نہیں ہے اور جلد بازی کے بجائے سوچ وبچار کے ساتھ سسٹم کو بہتر کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے اور مجھے علم ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری لانا آسان کام نہیں ہے لہٰذا وقت سے پہلے غیر ضروری وعدے نہیں کروں گا اور 30 دن پی سی بی کی صورتحال کا جائزہ لوں گا لیکن بورڈ میں تبدیلی کیلئے اس وقت کوئی ٹائم فریم دینا مشکل ہے۔انہوںنے کہاکہ کوشش کروں گا کہ زندگی کے اس مشکل ترین چیلنج کو پورا کرکے سسٹم کو سمجھوں اور اسے بہتر کروں کیوں کہ راتوں رات کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر آپ کی نیت صاف ہو تو زندگی میں مشکل منزل بھی آسان ہوجاتی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرے لئے یقینی طور پر نئی آرگنائزیشن ہوگی لیکن پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا میری سب سے بڑی ترجیح ہوگی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment