سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کی لیز-سوسائٹی قیام سے روک دیا

لاہور(ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کو تاحکم ثانی لیز یا ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کیلئے استعمال کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ریلوے کی زمین سے متعلق تمام ہائیکورٹس اور ماتحت عدالتوں سے حکم امتناعی طلب کرتے ہوئے رائل پام کلب کے مالکان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔پیر کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے کی اراضی تاحکم ثانی لیز یا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام کیلئے استعمال نہیں دی جائیگی۔

Comments (0)
Add Comment